عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 49251
جواب نمبر: 49251
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1515-1515/M=1/1435-U گھر میں داخل ہونے سے پہلے دروازے پر دستک دی جائے یا سلام کیا جائے، تین بار دستک دینے کے بعد بھی جواب نہ ملے تو لوٹ جائے،وہاں جم کر بیٹھ جانا موجب اذیت اور خلافِ سنت ہے، دستک اتنی زور سے نہ دے کہ سننے والا گھبرا اٹھے، متوسط انداز سے دے ، گھر کے اندر نہ جھانکے، اگر کوئی وقت صاحب خانہ کے آرام یا مشغولیت کا ہو تو اس وقت نہ جائے، ممکن ہوسکے تو فون وغیرہ کے ذریعہ اطلاع کرکے پہلے اجازت لے لے، مزید تفصیل کے لیے سورہٴ نور میں آیت استیذان کے تحت دیکھئے معارف القرآن جلد نمبر ۶۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند