• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 41314

    عنوان: ہجامہ سنّت ہے یا نہیں

    سوال: حجامت جو ایک سنّت علاج ہے جس سے بدن کا فاسد خون نکل جاتا ہے اور شفا مل جاتی ہے، جدید تاریکی میں جانور کی سینگ کی جگہ پلاسٹک کا کپ استعمال کیا جاتا ہے، یہ چین کا قومی علاج بھی ہے.. کیا پلاسٹک کے کپ سے حجامت کرسنّت ہے؟ یہاں ایک عالم صاحب کاکہنا ہے کہ یہ سنّت نہیں ہے بلکہ جانور کی سینگ سے کرنا سنّت ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 41314

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1723-1334/B=10/1433 اصل سنت طریقہ پچھنا لگوانے کا جانور کی سینگ سے ہی چلاآرہا ہے، لیکن اس مقصد کے لیے اگر کوئی نیا آلہ استعمال کیا جائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں، اگرچہ وہ سنت نہیں کہلائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند