• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 605756

    عنوان:

    كیا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا كو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹا گوندھنا سكھایا تھا؟

    سوال:

    قبلہ مفتی صاحب کیسے ہیں۔ مشہور ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو شروع میں آٹا گوندھنا نہیں آتا تھا تو رسول اللہ ﷺ آٹا گوندھ دیا کرتے تھے اور آپ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو آٹا گوندھنا سکھایا۔ کیا یہ واقعہ درست ہے؟ اگر درست ہے تو اس کا حوال عطا فرما دیں۔ ورنہ اس پر حکم بیان کر دیں کہ اس کو بیان کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 605756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1437-1004/H=01/1443

     گھریلو کاموں میں ہاتھ بٹانے کی روایات تو صحاح میں ہیں مگر مذکورہ فی السوال واقعہ ام الموٴمنین حضرت صدیقہ عائشہ بنت الصدیق رضی اللہ عنہم کا کہیں دیکھنا محفوظ نہیں، اور جب تک مستند و معتبر حوالوں سے تحقیق نہ ہوجائے بیان نہ کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند