• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166157

    عنوان: دیلمی کی ایک روایت کی تحقیق

    سوال: جب قیامت کا دن ہوگا اللہ پاک قرآن کریم خود پڑھیں گے یوں محسوس ہوگا کہ گویا اس سے پہلے لوگوں نے قرآن کبھی سنا ہی نہیں ہے (بوجہ لذت کے ) پھر اہل ایمان کو تو قرآن محفوظ رہ جا ئیگا مگر منافقین یعنی بے عمل اور منزل نہ پڑھنے والے لوگوں کو بھول جائیگا۔ الدیلمی عن ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سندا یہ روایت کیسی ہے اور فضائل میں بیان کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 166157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:158-215/N=4/1440

    دیلمی (۱: ۲۵۳، حدیث: ۹۸۱، مطبوعہ: دار الکتب العلمیة بیروت)کی یہ حدیث، دیلمی ہی کے حوالہ سے جامع الاحادیث (۱: ۳۶۲، حدیث:۲۴۸۲، مطبوعہ: دار الفکر للطباعة والنشر والتوزیع بیروت )اور کنز العمال(۱: ۵۵۵، حدیث: ۲۴۸۶، مطبوعہ: موٴسسہ الرسالہ) میں بھی نقل کی گئی ہے؛ لیکن تا دم تحریر مجھے کسی کتاب میں اس کی سند نہیں مل سکی؛ اس لیے اس کی اسنادی حیثیت اور باب فضائل میں اس کا حکم نہیں لکھا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند