• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 147210

    عنوان: کیا نہار منہ پانی پینا صحیح نہیں ہے ؟

    سوال: کیا نہار منہ پانی پینا صحیح نہیں ہے ؟کیا اسکی کوئی حدیث ہے ،اس کی حدیث قوی ہے یا ضعیف؟

    جواب نمبر: 147210

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 308-273/D=4/1438

    ایسی کوئی حدیث ہمارے علم میں نہیں ہے۔ البتہ طب نبوی علامہ ابن قیم میں لکھا ہے کہ لاینبغي شربہ علی الریق یعنی باسی منھ پانی پینا اچھا نہیں ہے۔

    ------------------------------

    جواب درست ہے، البتہ بعض اطباء خاص مرض میں اس کی اجازت بھی دیتے ہیں اس لیے مبتلی بہ شخص کو چاہیے کہ اطباء کے مشورے کے مطابق عمل کرے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند