• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 38002

    عنوان: حضور پاک کی دائمی سننتیں کتنی تھیں ا ور کون کون سی تھیں؟

    سوال: ۱- میرا سوال یہ ہے کہ حضور پاک کی دائمی سننتیں کتنی تھیں ا ور کون کون سی تھیں؟ ۲- کیا مسجد صرف اسی جگہ کو کہ سکتے ہیں جہاں باقاعدہ اذان ہوا ور جماعت کے ساتھ نماز پڑھی جائے یہ جیسے ہمارے مکتب میں ایک جگہ نماز کے لئے متعین ہے، لیکن اذان نہیں ہوتی لیکن با جماعت نماز ادا کی جاتی ہے تو کیا اس کو مسجد کا درجہ دے سکتے ہیں؟ ۳-کیا حنفی میں ایک ہی مسجد میں دو دفعہ جماعت کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38002

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 589-501/B=4/1433 ہرعمل کی الگ الگ سنتیں ہیں، کس عمل کی اور کون سی سنت معلوم کرنا چاہتے ہیں، آپ کی تمام سنتوں کو جاننے کے لیے ”رسول اللہ کی سنتیں“ ایک کتاب تین جلدوں میں شائع ہوئی ہے، ا سکا مطالعہ کریں۔ (۲) جو جگہ مسجد کے لیے وقف ہو اور وہاں نماز پڑھنے کی نیت سے مسجد بنائی گئی ہو اور پھر اس میں عام مسلمانوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہو تو وہ مسجد شرعی ہوتی ہے، مکتب میں جو جگہ نماز کے لیے متعین کی گئی ہے وہ مسجد شرعی نہیں ہے۔ (۳) حنفی مذہب میں جس مسجد شرعی میں امام وموٴذن مقرر ہوں وہاں پانچوں نمازیں باجماعت ہوتی ہیں، تو ایسی مسجد میں دوبارہ جماعت کرنا مکروہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند