• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 39485

    عنوان: عمامہ باندھنا مسنون ومستحب ہے

    سوال: عمامہ شریف باندھنے کے کیا شرائط ہیں ؟اور اسکو بغیر داڑھی والا شخص باندھے تو کیسا رھے گا ؟ برائے کرم، حوالہ کے ساتھ وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 39485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1032-1032/M=7/1433 عمامہ باندھنا مسنون ومستحب ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے، بغیر ڈاڑھی والا شخص اگر عمامہ باندھے تو اسے بھی مستحب عمل کا ثواب ہوگا، لیکن داڑھی رکھنا ہرمسلمان پر واجب ہے، داڑھی بڑھانے کی تاکید زیادہ ہے، عمامہ باندھنے کے لیے کوئی شرط اور قید نہیں ہے بس اتنا خیال رکھے کہ غیروں کے طریقے پر نہ باندھے اور پیچھے شملہ لٹکائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند