• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 166262

    عنوان: علم حدیث سے متعلق بعض سوالات

    سوال: کیا کیا درجات ہیں کتب حدیث کے اور متواتر احادیث کی بھی کتب ہیں جیسے کے موضوع احادیث کی ہیں عام فہم کتب کی آپ عوام الناس کے مطالعہ کے لئے اصل حدیث اور اصول فقہ وغیرہ تمام اسلامی علوم کی کردیں۔ بڑی مہربانی ہووے گی۔ جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 166262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:147-171/N=4/1440

     (۱) : کتب حدیث کے مختلف درجے ہیں، آپ اس سلسلہ میں رحمة اللہ الواسعہ (۲: ۴۹۰ - ۵۱۵) اور مولانا عبد اللہ صاحب معروفی (استاذ تخصص فی الحدیث دار العلوم دیوبند) کی ” حدیث اور فہم حدیث“ کا مطالعہ کریں۔

     (۲) موضوع احادیث کی طرح متواتر احادیث پر بھی علما نے کتابیں لکھی ہیں۔

     (۳) : اصول حدیث، اصول فقہ وغیرہ قرآن وحدیث کی فہم میں معین ومددگار ہوتے ہیں اور یہ علوم باقاعدہ ماہر ومعتبر اساتذہ سے حاصل کرنا ضروری ہے، محض کتابوں کے مطالعہ سے کسی فن کا حاصل کرنا مشکل ہے، نیز ان علوم کے ذریعہ قرآن وحدیث کا صحیح فہم ماہر ومعتبر اساتذہ کے ذریعہ ہی حاصل ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند