• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 168569

    عنوان: کیا بی بی آسیہ جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں ہوں گی؟

    سوال: کیا بی بی آسیہ (فرعون کی بیوی) جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں ہوں گی؟ اگر ہاں تو کوئی حوالہ صحیح حدیث کا ہوتو عنایت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 168569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 605-570/M=06/1440

    بی بی آسیہ (فرعون کی بیوی) کا جنت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں ہونا حدیث سے ثابت ہے لیکن سند ضعیف ہے۔ جاء فی بعض الآثار أن مریم و آسیة زوجا رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الجنة، أخرج الطبرانی عن سعد بن جنادة قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن اللہ زوجني فی الجنة مریم بنت عمران وامرأة فرعون وأخت موسی علیہ السلام وفی ھامشہ: إسنادہ ضعیف (روح المعانی: ۲۸/۴۸۱، دارالحدیث قاہرة) حدثنا محمد بن نوح بن حرب العسکري ثنا خالد بن یوسف السمتي ثنا عبد النور بن عبد اللہ ثنا یونس بن شعیب عن أبي امامة قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول لعائشة: أشعرت أن اللہ عزوجل زوجنی فی الجنة مریم بنت عمران وکلثم أخت موسی وامرأة فرعون۔ (المعجم الکبیر: ۸/۲۵۸، ۲۵۹، داراحیاء االتراث العربی) رواہ الطبرانی وفیہ خالد بن یوسف السمتي وہو ضعیف (مجمع الزوائد: ۱۸/۶۲۷، دارالمنہاج جدہ) ہکذا فی تاریخ دمشق لابن عساکر وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند