• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 53336

    عنوان: بعض بڑے عالم سرسنت کے بطور منڈوانے سے منع کرتے ہیں جب کہ وہ دیوبندی ہیں، اس مسئلہ کی تفصیل کیا ہوگی؟

    سوال: بعض بڑے عالم سرسنت کے بطور منڈوانے سے منع کرتے ہیں جب کہ وہ دیوبندی ہیں، اس مسئلہ کی تفصیل کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 53336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1258-998/B=8/1435-U سرکا منڈانا بھی جائز ہے اور بال رکھنا بھی ثابت ہے، زندگی کے اکثر حصوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بال رکھنا ثابت ہے، صرف حج کے موقعہ پر احرام سے نکلنے کے لیے آپ نے سرمنڈوایا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے متعلق ملتا ہے کہ وہ اپنا سر منڈواتے تھے، احادیث میں ان کا قول ملتا ہے۔ ”وَمِنْ ثَمَّ عَادَیْتُ رَأسِيْ“ یعنی اسی لیے میں نے اپنے سر سے دشمنی کرلی یعنی میں سرمنڈوانے لگا، غرض سرپر بال سنت کے مطابق رکھنا اور سرمنڈانا دونوں کا جواز ملتا ہے، البتہ ان میں سے کوئی عمل سنت موٴکدہ یا واجب نہیں ہے، اس لیے ایک مباح چیز سے منع کرنے کی بات ہماری سمجھ میں نہیں آئی۔ جب شریعت اسلام میں دونوں کی اجازت ہے تو پھر ہمیں کسی ایک کو منع کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند