• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 603880

    عنوان: کیا اللہ ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ؟ 

    سوال:

    کیا اللہ ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ؟ قرآن حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 603880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:677-507/sd=8/1442

     احادیث مبارکہ میں ستر ماوٴں کا ذکر ہمیں نہیں ملا؛ البتہ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالی ایک ماں کی رحمدلی سے زیادہ اپنے بندوں پرمہربان ہے ۔

    عن عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ: قدم علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم سبی، فإذا امرأة من السبی قد تحلب ثدیہا تسقی، إذا وجدت صبیا فی السبی أخذتہ، فألصقتہ ببطنہا وأرضعتہ، فقال لنا النبی صلی اللہ علیہ وسلم: أترون ہذہ طارحة ولدہا فی النار قلنا: لا، وہی تقدر علی أن لا تطرحہ، فقال: للہ أرحم بعبادہ من ہذہ بولدہا( بخاری ، رقم ۵۹۹۹)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند