عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 167677
جواب نمبر: 167677
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:376-320/sd=4/1440
حدیث کی تو بہت سی کتابیں ہیں اور بخاری ، مسلم ، ترمذی وغیرہ کتابوں کی اگرچہ مختلف وجوہ کی بناء پر اہمیت ہے ؛ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حدیث کی دوسری کتابیں غیر معتبر ہیں ؛ بلکہ دوسری کتابوں میں جو حدیثیں ہیں وہ بھی معتبر اور قابل استدلال بنتی ہیں، ہاں راویوں کے احوال کے اعتبار سے احادیث کے درجات مختلف ہوتے ہیں ، تفصیلات اصول حدیث کی کتابوں میں مذکورہیں، آج کل اس بارے میں ایک خاص طبقے کی طرف سے جو غلط فہمیاں پھیلائی گئی ہیں کہ حدیث کی فلاں کتاب ہی معتبر ہے اور باقی غیر معتبر؛ یہ قطعا صحیح نہیں ہے ، آپ اس بارے میں زیادہ غور و فکر نہ کریں، عقائد و مسائل اور شرعی احکام کے بارے میں معتبر علماء اور مفتیان کرام سے راہنمائی حاصل کرکے عمل کرتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند