عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت
سوال نمبر: 65505
جواب نمبر: 65505
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 813-797/H=8/1437
مذکورہ فی السوال الفاظ کے ساتھ تو حدیث نہیں ہے مضمون البتہ صحیح ہے، زبان زد اور مشہور الفاظ تو یہ ہیں اللہم أید الإسلام بأحد العمرین اوراس میں عمرین سے مراد سیدنا حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ اورعمرو بن ہشام یعنی ابوجہل ہے مگر محدثین کرام کو ان الفاظ پر کلام ہے اس مضمون کی صحیح حدیث ترمذی شریف میں ان الفاظ کے ساتھ وارد ہے اللہم أعز الإسلام بأحب ہذین الرجلینل الیک بأبی جہل أو بعمر بن ا لخطاب(رقم الحدیث: ۳۶۸۱) ترمذی نے اس حدیث کو صحیح کہا ہے، طبرانی کبیر اور مجمع الزوائد کی بعض سندوں میں یہ الفاظ منقول ہیں اللہم أید ا لإسلام بعمر بن الخطاب أو بأبی جہل بن ہشام (مزید تفصیل المقاصد الحسنہ اورمجمع الزوائد میں ہے)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند