• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 14215

    عنوان:

    مفتی صاحب میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جو چالیس ابدال اس دنیا میں رہتے ہیں یہ کن لوگوں میں سے ہوتے ہیں انسان، جن، فرشتے وغیرہ؟

    سوال:

    مفتی صاحب میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ جو چالیس ابدال اس دنیا میں رہتے ہیں یہ کن لوگوں میں سے ہوتے ہیں انسان، جن، فرشتے وغیرہ؟

    جواب نمبر: 14215

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1066=1066/م

     

    ابدال انسانوں میں سے ہوتے ہیں، حدیث میں ہے: الأبدال یکونون بالشام وھم أربعون رجلاً کلما مات رجل أبدل اللہ مکانہ رجلاً یُسقی بہم الغیث وینتصر بھم علی الأعداء ویصرف عن أھل الشام العذاب (مشکاة شریف: ۵۸۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند