• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 42378

    عنوان: ایک رکن سے دوسرے رکن میں منتقلی کا وقفہ لمبا ہونے سے سجدہ سہو نہیں کرنا پڑتا

    سوال: کیا یہ حدیث صحیح اور قابلِ عمل ہے؟صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 793 حدیث مرفوع مکررات 26 متفق علیہ 15 سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ثابت، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات میں کمی نہ کروں گا، کہ تمہیں ویسی ہی نماز پڑھاؤں جیسی کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھاتے دیکھا ہے۔ ثابت کہتے ہیں کہ انس بن مالک ایک بات ایسی کرتے تھے کہ میں نے تم لوگوں کو وہ عمل کرتے نہیں دیکھا، وہ جب اپنا سر رکوع سے اٹھاتے، اتنا کھڑا رہتے کہ کہنے والا کہتا کہ وہ (سجدہ کرنا) بھول گئے، اور دونوں سجدوں کے درمیان اتنی دیر تک بیٹھے رہتے تھے کہ دیکھنے والا سمجھتا، کہ وہ دوسرا سجدہ کرنا بھول گئے۔

    جواب نمبر: 42378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2053-1746/B=1/1434 جی ہاں یہ حدیث صحیح ہے اور قابل عمل ہے، مقصد یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع اور سجدہ بہت سکون و اطمینان کے ساتھ کرتے تھے اسی مفہوم کو مبالغةً اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند