• عقائد و ایمانیات >> حدیث و سنت

    سوال نمبر: 606714

    عنوان:

    سونے کی دعا پڑھنے کے بعد بات چیت کرنا یا موبائل وغیرہ استعمال کرنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں جب سوتاہوں تو دعا اور وظائف پڑھ لیتاہو لیکن یہ وظائف پڑھنے کے بعد سوتا نہیں ہوں بلکہ بات چیت یا موبائل فون وغیرہ چلاتا ہوں اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا صحیح ہے ؟یا دعا اس وقت پڑھوں جب سوؤں کیا دعا اور وظائف کے بعد ایسا فعل کرنا صحیح ہے ؟

    (۲)کبھی کبھی رات میں آنکھ کھل جاتی ہے یااستنجا وغیرہ کے لئے جاتا ہوں تو اس وقت دوبارہ دعا پڑھنا ہوگی یا جو پہلے پڑھنی تھی وہی کافی ہے ؟

    جواب نمبر: 606714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:237-163/SD=3/1443

     (۱) احادیث میں سونے کی جو دعائیں اور اذکار وارد ہیں، ان میں عموما ان جملوں کی تصریح ہے :

    اذا آوی الی فراشہ، اذا أخذ مضجعہ، کان یقول عند مضجعہ، اذا أراد أن یرقد ( دیکھیے : الاذکار للنووی مع شرحہ الفتوحات الربانیة )اس سے معلوم ہوا کہ ان اذکار کے پڑھنے کا وقت سونے سے عین قبل کا ہے ، نیز صبح و شام کی دعائیں مستقل وارد ہوئی ہیں ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ سونے کی دعائیں اور اذکار اسی وقت پڑھا کریں جب کہ سونے کا ارادہ ہو ۔

    (۲) ایسے موقع پر احادیث میں مستقل دعائیں منقول ہیں، چنانچہ الاذکار للنووی میں باب ما یقول اذا استیقظ فی اللیل وأراد النوم بعدہ کے تحت بہت سی دعائیں مذکور ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند