• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53317

    عنوان: ایسے شخص کو ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے جو خودکشی کرکے فوت ہوا ہو؟

    سوال: ایسے شخص کو ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے جو خودکشی کرکے فوت ہوا ہو؟ اور اگر اس (خودکشی کی صورت میں مرنے والے) کے کچھ حقوق مجھ پر بقایا ہوں یعنی کبھی اس کا دل دکھایا ہو تو اب اس کی وفات کے بعد اس کا ازالہ کیسے کیا جائے؟

    جواب نمبر: 53317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1281-1019/B=8/1435-U ہرمسلمان کے لیے خواہ وہ کیسا بھی گنہگار تھا اس کے لیے ایصالِ ثواب کرنا درست ہے اور اس کے لیے دعا مغفرت کرنا بھی درست ہے، آپ اپنے اوپر سے حق کے ازالہ کے لیے اس کے واسطے خوب دعائے مغفرت کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند