• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 46718

    عنوان: میری بیوی فوت ہوگئی ہے، میں اس کے لیے کونسی دعا کروں کہ اللہ تعالی اس کی مغفرت کرے اور جنت میں اونچے درجات عطافرمائے۔

    سوال: میری بیوی فوت ہوگئی ہے، میں اس کے لیے کونسی دعا کروں کہ اللہ تعالی اس کی مغفرت کرے اور جنت میں اونچے درجات عطافرمائے۔

    جواب نمبر: 46718

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1203-1107/N=10/1434 آپ اپنی مرحومہ بیوی کے لیے اعمال صالحہ کا زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرکے مغفرت اور ترقی درجات کے لیے دعا کیا کریں، ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائیں گے اور جنت میں بلند درجات عنایت فرمائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند