• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 47222

    عنوان: جو قاری یا مولوی حضرات تعویذ گنڈہ جادو ٹونا کرتے ہیں ، ان کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے جو پیسہ کے لیے کرے یا نہ لے ،دونوں صورتوں میں؟

    سوال: ہم کو اس بات کی معلومات کرنی ہے کہ جو قاری یا مولوی حضرات تعویذ گنڈہ جادو ٹونا کرتے ہیں ، ان کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے جو پیسہ کے لیے کرے یا نہ لے ،دونوں صورتوں میں؟

    جواب نمبر: 47222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1248-844/L=11/1434-U آیاتِ قرآنیہ اسمائے حسنی یا معلوم المراد الفاظ (جن میں شرکیہ کلمات نہ ہوں) سے یا ان کے اعداد سے تعویذ گنڈہ کرنا جائز ہے اور اس پر کچھ رقم لینا بھی جائز ہے، اگر کوئی قاری یا مولوی مذکورہ بالا شرائط کے ساتھ تعویذ گنڈہ کرے تو اس کی وجہ سے امامت میں کراہت نہیں آئے گی، بلکہ ان کی اقتداء میں نماز ادا کرنا بلا کراہت درست ہوگا۔ واضح رہے کہ جادو یا ٹونا کرکے کسی کو پریشان کرنا حرام ہے، اگر کوئی شخص ایسا کرتا ہے تو اس کی وجہ سے امامت مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند