• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 609918

    عنوان:

    فرشتوں کے لیے علیہ السلام کا جملہ استعمال کرنا

    سوال:

    صاحب تکمیل الحاجۃ شرح ابن ماجہ ص 5 پر لکھتے ہیں کہ فرشتوں کے لیے علیہ السلام لکھنا یا کہنا جائز نہیں ؟یہ صرف انبیاء کے لیے مخصوص ہے کیا ان کی یہ بات درست ہے ؟

    جواب نمبر: 609918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 951-737/L=7/1443

     فرشتوں كے لیے ‘‘علیہ السلام ’’ لكھ سكتے ہیں۔ (ولا يصلي على غير الأنبياء ولا غير الملائكة إلا بطريق التبع).[الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) 6/ 753]اور تكمیل الحاجة میں مذكور مسئلہ ممكن ہے كہ كسی كا قول ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند