• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 38910

    عنوان: قبرستان میں قربانی کے جانور باندھنا کیسا ہے

    سوال: محترم میرا سوال یہ ہے کہ قبرستان میں قربانی کے جانور باندھنا کیسا ہے جبکہ وہ قبرستان کو گندہ کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 38910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1011-836/B=6/1433 قبرستان کو گندگی سے اور بے حرمتی سے بچانا ضروری ہے۔ قربانی کا جانور قبرستان میں ہرگز نہیں باندھنا چاہیے ورنہ بے حرمتی کا گناہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند