• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 30951

    عنوان: اگر ایک آدمی کاجنازہ ایک مرتبہ پڑھ لیاگیا اور بہتوں نے ابھی نہ پڑھے ہوں بلکہ اکثر قرابت دار باقی ہوں تو دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنا کیساہے؟

    سوال: اگر ایک آدمی کاجنازہ ایک مرتبہ پڑھ لیاگیا اور بہتوں نے ابھی نہ پڑھے ہوں بلکہ اکثر قرابت دار باقی ہوں تو دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنا کیساہے؟ جب کہ پہلا جنازہ شہر کے مام نے پڑھایا ہو حالانکہ میت دیہات کی ہے ؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 30951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):382=340-3/1432 جنازہ کی نماز میں تکرار مشروع نہیں ہے، یعنی نماز جنازہ صرف ایک مرتبہ پڑھی جائے۔ البتہ اگر میت کا ولی نماز جنازہ میں شریک نہ ہوسکا تو اس کی اجازت سے دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں۔ جو لوگ نماز جنازہ سے رہ گئے ہیں وہ میت کے لیے دعائے مغفرت کردیں کافی ہے، ان کے سرسے بھی نماز جنازہ کا فریضہ اتر گیا، دوبارہ نماز جنازہ نہ پڑھیں چاہے قرابت دار کیوں نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند