• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 600318

    عنوان: میت گھر میں موجود ہو تب کھانا کھانا کیسا ہے ؟ 

    سوال:

    تدفین سے پہلے جب مردہ گھر پر ہی ہوتا ہے اس وقت پڑوسی کچھ میت کے رشتے داروں کے لئے کھانے اور پینے کے لئے کچھ سامان لاتے ہیں ، اس وقت جب کہ میت گھر میں ہی موجود ہے کھانا کھانا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 600318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:101-49/sn=2/1442

     جی ہاں! میت کے گھر میں ہوتے ہوئے بھی آیا ہوا کھانا کھاسکتے ہیں، شرعا اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند