• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 36282

    عنوان: میت کو قبر میں لٹانے کے وقت بعض لوگ چت لٹا کر صرف چہر ہ قبلہ کی طرف کرتے ہیں ، بعض لوگ پوری میت کو قبر کی دیوار سے ٹیک لگاکر یا ڈھیلا لگاکر پوری میت کو قبلہ کی طرف کرتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کونسا طریقہ صحیح ہے؟

    سوال: میت کو قبر میں لٹانے کے وقت بعض لوگ چت لٹا کر صرف چہر ہ قبلہ کی طرف کرتے ہیں ، بعض لوگ پوری میت کو قبر کی دیوار سے ٹیک لگاکر یا ڈھیلا لگاکر پوری میت کو قبلہ کی طرف کرتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کونسا طریقہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 36282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 188=105-2/1433 میت کو قبر میں لٹانے کا دوسرا طریقہ درست ہے، میت کو قبر میں داہنی کروٹ پر رو بقبلہ لٹانا چاہیے، اور میت کروٹ نہ لے اس کے لیے دیوار یا ڈھیلا وغیرہ کا ٹیک لگادیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند