• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 11717

    عنوان:

    ہمارے یہاں ممبئی میں لوگ کبھی بھی کوئی میت جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو فوراًاپنا کام کاج چھوڑ کر کھڑے ہوجائے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ برائے کرم بتائیں کہ اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    سوال:

    ہمارے یہاں ممبئی میں لوگ کبھی بھی کوئی میت جاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو فوراًاپنا کام کاج چھوڑ کر کھڑے ہوجائے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ برائے کرم بتائیں کہ اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 11717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 348=312/ب

    بعض روایات میں ایسا آیا ہے، مگر وہ روایت منسوخ ہوچکی ہے، صحیح، راجح اور مفتی بہ قول یہ ہے کہ جنازہ دیکھ کر ہمیں کھڑا نہ ہونا چاہیے۔ ابوداوٴد شریف میں حدیث موجود ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند