• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 24930

    عنوان: کیا شب برأت عبادت کی رات ہے؟کیا پندرہویں شعبان کو روزہ رکھنا چاہئے؟

    سوال: کیا شب برأت عبادت کی رات ہے؟کیا پندرہویں شعبان کو روزہ رکھنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 24930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1585=1265-9/1431

    جی ہاں شب براء ت مغفرت وعبادت کی رات ہے اور اگلے دن پندرویں کو روزہ رکھنا ضروری نہیں، البتہ مستحب ہے، اگر رکھ لیں تو کار ثواب اور نہ رکھیں تو کوئی پکڑ نہیں قوموا لیلھا وصوموا نہارہا حدیث میں ہے کہ رات کو جاگو عبادت کرو اور دن میں روزہ رکھو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند