• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 605869

    عنوان:

    قبر کی گہرائی کتنی ہونی چاہئے؟

    سوال:

    قبر کی گہرائی کتنی ہو؟

    جواب نمبر: 605869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1081-694/sn=1/1443

     قبر میں جس جگہ میت کو رکھا جائے وہ اتنی گہری ہونی چاہئے کہ قبر کا تختہ میت کے جسم سے مس نہ کرے ، تقریبا دو بالشت کی گہرائی اس کے لئے کافی ہوتی ہے ۔ اوراوپر کے حصے کی گہرائی سینے کے برابر یا پورے قد کے برابر ہونی چاہئے ۔

    "ویحفر القبر نصف قامة أو إلی الصدر وإن زید کان حسنا" لأنہ أبلغ فی الحفظ(مراقی الفلاح) قولہ: "ویحفر القبر نصف قامة" فی الحجة روی الحسن بن زیاد عن الإمام رحمہ اللہ تعالی قال طول القبر علی قدر طول الإنسان وعرضہ قدر نصف قامة کذا فی الشرح عن التتارخانیة قولہ: "لأنہ أبلغ فی الحفظ" أی حفظ المیت من السباع وحفظ الرائحة من الظہور.[حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح شرح نور الإیضاح ص: 607،مطبوعة: دار الکتب العلمیة بیروت - لبنان)نیز دیکھیں: فتاوی محمودیہ 9/51، مطبوعہ : ڈابھیل۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند