• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 169936

    عنوان: جنازے كے ساتھ چالیس قدم چل كر واپس آجانا؟

    سوال: بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ جب جنازہ ان کی دوکان وغیرہ کے سامنے سے گزرتا ہے تو وہ لوگ جنازے کے ساتھ چالیس قدم چل کر واپس اپنی جگہ پر آجاتے ہیں. سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کرنا درست ہے ؟ اور اس طرح چالیس قدم چل کر واپس آنے کے بعد بھی اس کو ثواب ملے گا؟

    جواب نمبر: 169936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 838-879/B=11/1440

    احادیث میں جنازہ کے پیچھے چلنے سے مراد یہ ہے کہ گھر سے قبرستان تک جنازہ کے ساتھ ساتھ جائے یہی سنت طریقہ ہے اسی پر ثواب ملے گا۔ درمیان سے جو لوگ ۴/ قدم چلے لیتے ہیں اس پر ثواب کی کوئی روایت ہمیں نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند