• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 13113

    عنوان:

    کیا ایک گھنٹہ کا پیدا ہوا بچہ کا بھی نام رکھنا ضروری ہے اور اس کی نماز جنازہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    کیا ایک گھنٹہ کا پیدا ہوا بچہ کا بھی نام رکھنا ضروری ہے اور اس کی نماز جنازہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 13113

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 838=838/م

     

    جی ہاں، اس کا نام رکھا جائے گا، اگر بچہ زندہ پیدا ہوا اور پھر مرگیا تو اس کو غسل دیا جائے گا اور نماز جنازہ بھی پڑھی جائے گی: ومن ولد فمات یغسل ویصلی علیہ ویرث ویورث ویسمّی إن استھلّ․․․ وإلا یستہل، غسل وسمّي عند الثاني وھو الأصح فیفتی بہ الخ (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند