• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 48532

    عنوان: فرقہ وارانہ فساد میں جو شہید ہوتے ہیں انہیں اسی شہادت کا مرتبہ ملتاہے جو جہاد میں شہید ہونے والوں کو ملتاہے؟

    سوال: فرقہ وارانہ فساد میں جو شہید ہوتے ہیں انہیں اسی شہادت کا مرتبہ ملتاہے جو جہاد میں شہید ہونے والوں کو ملتاہے؟

    جواب نمبر: 48532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1530-1180/B=12/1434-U دونوں شہید ہیں، لیکن درجات میں فرق ہوگا، جہاد میں شہید ہونے والا اعلیٰ درجے کا شہید ہے، اور فسادات میں شہید ہونے والا اس سے کم درجہ کا شہید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند