عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 10052
9اکتوبر2008کو ہمارے 19سالہ بھائی کا سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا۔ چونکہ بھیونڈی شہر میں ہماری خود کی ذاتی زمین تھی اس لیے ہم نے مناسب انتظام کرکے اپنے خاندان والوں کے لیے ذاتی قبرستان کی بنیاد رکھ کر وہیں اپنے بھائی کی تدفین کی۔ میرا سوال یہ ہے کہ چونکہ وہاں صرف ہمارے بھائی کی تدفین ہوئی ہے کیا مرحوم کی ماں اور بہن کا قبر پر کبھی کبھی جانا ٹھیک ہے یا نہیں؟ چونکہ قبرستان کا قیام ہماری خود کی زمین پر ہوا ہے وہاں صرف ہمارے گھر والوں کی ہی تدفین کی جائے گی اوراپنی جگہ ہونے کے ناطے وہاں میں اور میری امی کبھی کبھی جایا کرتی ہیں۔ کیوں کہ کسی مفتی صاحب سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ ہمارا وہاں جانا جائز ہے کیوں کہ وہ عام قبرستان نہیں ہے۔ برائے کرم اپنے علم کی روشنی میں ہمیں صحیح معلومات سے جلد از جلد نوازیں تاکہ اگر ہمارا وہاں جانا بہتر نہ ہو تو ہم نہ جائیں؟

جواب نمبر: 10052
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 49=49/ م
مذکورہ قبرستان اگر قریب ہی میں ہو اورجانے میں کوئی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو، اور قبر پر جاکر جزع فزع نوحہ وغیرہ نہ کریں، بلکہ دعاء ایصالِ ثواب اور آخرت وموت کی یاد تازہ کرنے کی غرض سے کبھی کبھی جایا کریں، تو مضائقہ نہیں، گنجائش ہے۔ اور ماں بہن کا نہ جانا گھر میں رہتے ہوئے ایصالِ ثواب کا اہتمام احوط ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند