• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 6887

    عنوان:

    جناب میرا سوال میت میں شرکت ہونے والوں پر ہے۔ اب تک ہم نے سناہے کہ قبرستان میں میت کو دفنانے کے بعد منکر نکیر قبرستان میں جانے والوں کے چالیس قدم جانے کے بعد سوالات کرتے ہیں اس بات کی حقیقت بتائیں۔

    سوال:

    جناب میرا سوال میت میں شرکت ہونے والوں پر ہے۔ اب تک ہم نے سناہے کہ قبرستان میں میت کو دفنانے کے بعد منکر نکیر قبرستان میں جانے والوں کے چالیس قدم جانے کے بعد سوالات کرتے ہیں اس بات کی حقیقت بتائیں۔

    جواب نمبر: 6887

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 715=715/ م

    مجھے کسی روایت میں چالیس قدم کی صراحت نہیں مل سکی، بخاری کی روایت میں ہے کہ بندہ کو جب قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اوراس کے دفنانے والے جانے لگتے ہیں یہاں تک کہ میت ان کی چپلوں کی آواز سنتا ہے تو دو فرشتے اس کے پاس آتے ہیں اور اس کو بٹھاتے ہیں، اس کے بعد سوالات کی تفصیل مذکور ہے کہ فرشتے کیا کیا پوچھتے ہیں، الخ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند