• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 41466

    عنوان: میت کو غسل كون دے

    سوال: اگر کسی کی موت ہو جائے اور اس کے رشتیدار یعنی سگے بھائی اور قریبی رشتہ دار بھی موجود ہوں تو بھی اس آدمی کو غسل دینے کے لئے باہر سے مزدوری پر آدمی لاکر اسکو غسل دلوانا صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 41466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1679-1321/B=10/1433 اگر وہ قریبی رشتہ دار غسل دینا میت کو سنت کے مطابق جانتے ہیں تو ان ہی کو غسل دینا بہتر ہے، اوراگر وہ نہیں جانتے ہیں تو دوسروں سے غسل دلوانے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند