عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 32586
جواب نمبر: 3258601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 917=763-7/1432 عہد نبوی اور عہد صحابہ وتابعین میں ایسی نظیر نہیں ملتی کہ عورتوں کو دعوت وتبلیغ کے لیے دوسری جگہوں پر بھیجا گیا ہو، جہاں تک دین سیکھنے کی بات ہے تو عورتوں کے لیے مقامی طور پر کسی کے گھر میں ہفتہ میں ایک دو بار اجتماع کرلیا جائے اور وہاں وہ کبھی کسی عالم کو بلاکر دینی باتیں سن لیا کریں، کبھی پڑھی لکھی عورتیں بیان کردیا کریں اور دینی مذاکرہ کرلیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
شوہر مجھ کو تین دن کی عورتوں (مستورات)کی جماعت میں جانے کے لیے مجبور کرتے ہیں۔
کیا میرا اس میں جانے سے انکار کرنا ناجائز ہے؟
ہم بہت سے کام کرتے ہیں جن کے بہت فضائل ہوتے ہیں، ایسے فضائل ہوتے ہیں کہ آدمی سوچتا ہے کہ بس اب بیڑا پار ہوگیا یا سارا دن اب بے مصیبت گزرے گی، اور بعض ایسی ہوتی ہیں کہ اب تباہ ہوگئے، اب سارا دن خراب گزرے گا، اور بعض شاید ایک دوسرے کے مخالف ہوں (دن بہت سے اعمال)، سوال یہ ہے کہ ان میں ہوتا کون سا ہے؟ اور دنیا یا آخرت کے عذابوں کی جو وعیدیں ہیں کیا بعد برے اعمال کے ان کا یقین کیا جائے کہ اب عذاب ضرور ہوگا یا ڈر ہو کہ شاید عذاب ہو؟ عذاب کے یقین سے یا تو جلدی توبہ نصیب ہوتی ہے یا بدگمانی اور ناامیدی اور نفرت وغیرہ۔ اور ڈر سے یا توبہ نصیب ہوتی ہے یا ندامت اور ڈر رہتا ہے جو بعد میں مفید ہوتا ہے، کون سا عقیدہ اختیار کروں؟
3682 مناظردعوت وتبلیغ كے موجودہ طریقہ كیا كسی صحابی نے سال لگایا تھا؟
11597 مناظربہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم مسلمان اسلام کی ترقی کے بجائے ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگے ہیں۔ بات بات پر فتوی جاری کردیتے ہیں۔ ہم لوگ غیر مسلموں میں مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔اگر کوئی مفتی یا مولانا کو کسی دوسرے مفتی یا مولانا کی کوئی بات غلط لگتی ہے تو سب سے پہلے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس شخص کے ساتھ بیٹھ کر اپنے مسئلہ کو سلجھائیں نہ کہ میڈیا میں جاکے ہیرو بننے کی کوشش کریں اوراسلام کا مذاق اڑائیں۔ مجھے شرم آتی ہے ایسے مولویوں پر جواسلام کی باریکیوں کو تو مسلمانوں کو سمجھاتے ہیں مگر کوئی غیر مسلم اگر ان سے کوئی سوال پوچھ لے تو بغلیں جھانکنے لگتے ہیں ۔ ہمارے یہاں ہر ایک دوسرا آدمی مولانا بنتاہے۔ مگر زیادہ تر تعداد جاہلوں کی بھری پڑی ہے۔ کیا کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جو کھلے منچ پر سارے مذہبوں کے لوگوں سے کھلے عام مناظرہ کرے اور اسلام کے بارے میں پھیلائی جارہی غلطیوں کا جواب دے؟
4749 مناظرکیا تبلیغی جماعت میں شامل ہونا چاہیے؟
4706 مناظرمحترم
مفتی صاحب آپ حضرات مستورات کو تبلیغ میں جانے سے منع کرتے ہیں (کہ خیر القرون سے
ثابت نہیں،و یسے تو بے حساب دلائل موجود ہیں، پتہ نہیں پھر کیوں کر آپ ایسا کہتے
ہیں)۔ بنگلور سے ایک جماعت ہریانہ ،جیند علاقہ میں گئی تھی (مئی 2009میں) وہاں
عورتوں میں بہت بے دینی ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ وہاں پرعورتوں کی جماعت گئی تھی۔
ایک جگہ مستورات کا اجتماع کیا۔ الحمد للہ ڈھائی سو عورتیں جمع ہوئیں کسی ایک کو
بھی کلمہ طیبہ یاد نہیں تھا۔ ہمارے نبی کا نام بھی نہیں۔ یہ صرف ایک جماعت کی
کارگزاری ہے۔ الحمد للہ پورے ہندوستان میں بنگلور سے ہی مستورات کی جماعت بہت ہی
زیادہ نکلتی ہیں۔ اگر مستورات جماعت میں نہیں نکلیں گیں تو ان عورتوں کا کیا ہوگا
جو بغیر کلمہ کے زندگی گزارہی ہیں۔ اور مستورات کی جماعت کے اصول و آداب بھی بڑے
سخت ہیں۔ اب آپ ہی بتائیں کہ کیا مستورات کا جماعت میں جانا گناہ و غلط ہے؟ برائے
کرم جواب ارسال فرماویں۔
کیا تبلیغ میں نکلنا ضروری ہے؟
13415 مناظر