• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 13546

    عنوان:

    اگر کوئی آدمی یا تبلیغی جماعت کے لوگ ہمارے پاس آئیں او روہ کہنے لگیں کہ چلو ہمارے ساتھ اور ہم نے یہ کہہ دیا کہ ان شاء اللہ چلو آرہے ہیں، یا کسی کو یہ کہہ دیا کہ ان شاء اللہ میں خود جاکر دیکھ لوں گا اور پھر ہم ان جماعت والوں کے ساتھ نہیں گئے یا کہنے کے مطابق وہ کام نہیں کیا تو کیا ایسی صورت میں (جس صورت میں ہم نے ان شاء اللہ کہا) کچھ گناہ ہوگا؟ ہوا تو اس کا کفارہ بتائیں؟ (۲)کچھ لوگ یہ کہہ دیتے ہیں کہ دنیا میں روپیہ او رپیسہ ہی سب کچھ ہے، خدا کے بعد دنیا میں دوسرا خدا پیسہ ہی ہے۔ کیا یہ کہنا گناہ ہوا، ایسی صورت میں کیا آدمی دین سے پھر جائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13546

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 898=713/ل

    نیک کام کا وعدہ کرنے والے کو حتی المقدور اس کے پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر کسی مجبوری کے سبب وہ کام نہ ہوسکا تو اس پر کچھ گناہ نہیں، اور نہ ہی اس پر کوئی کفارہ ہے۔

    (۲) مذکورہ بالا جملہ کہنا روپے کی اہمیت بتلانے کے لیے ناجائز اور گناہ ہے، اس کا قائل کافر یا مرتد نہیں ہوا، البتہ اس طرح کے جملہ سے احتراز ضرور ی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند