• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 57954

    عنوان: کیا مستورات کو تبلیغی جماعت میں جانا جائز ہے؟

    سوال: کیا مستورات کو تبلیغی جماعت میں جانا جائز ہے؟ اگر ہاں تو کن شرائط کے ساتھ جاسکتی ہیں؟ اگر جائز نہیں ہے تب بھی قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔

    جواب نمبر: 57954

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 345-342/B=5/1436-U ہمارے دارالعلوم دیوبند سے مستورات کو تبلیغی جماعت میں دور دراز اپنے محرم کے ساتھ بھی جانے کی اجازت نہیں دی جاتی فتنے کی وجہ سے۔ نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے کوئی ایسی حدیث نہیں ملتی جس میں ان حضرات نے محض وعوت وتبلیغ کے لیے عورتوں کو بھیجا ہو، دارالعلوم دیوبند کا فتوی آپ چاہیں تو منگواسکتے ہیں، یہ فتوی مظاہر علوم سہارنپور سے مصدقہ بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند