• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 59138

    عنوان: میں بت پرستی پر یقین نہیں رکھتی ہوں اور یہ کبھی نہیں کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    سوال: میں سی اے (CA) کی طالبہ ہوں، اور ہندو فیملی میں پیدا ہوئی ہوں، گذشتہ ایک سال سے میں اسلام کے بارے میں پڑھ رہی ہوں اور اللہ کے بارے میں میرا عقیدہ بہت مضبوط ہوگیاہے، میں اسلام اختیار کرنا چاہتی ہوں،مگر میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرے والدین کبھی تیار نہیں ہوں گے ، میں تین سال کے بعد جب میری سی اے کی پڑھائی پوری ہوجائے گی اور خود کفیل ہوجاؤں تو اسلام قبول کروں گی اور پردہ کرنا چاہوں گی۔میں قبول اسلام کے بارے میں کسی سے نہیں کہتی ہوں کیوں کہ ہر کوئی اس کا مخالف ہے، میں بت پرستی پر یقین نہیں رکھتی ہوں اور یہ کبھی نہیں کرنا چاہتی ہوں، براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 59138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 736-790/H=8/1436-U

    آپ اپنی رضا ورغبت سے اسلام لانا چاہتی ہیں تو پہلی فرصت میں اس کو قبول کرلیں، پھر آپ اپنی مصلحت کے مطابق نیز ماحول کے سازگار نہ ہونے کی وجہ سے ایمان واسلام کو مخفی رکھیں تو صورتِ مسئولہ میں اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند