• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 41869

    عنوان: سنّت چھوڑنا کیسا ہے

    سوال: (۱) اگر کوئی شخص یہ کہے کہ ” سنت کو سنت کی طرح ہی کرنا چاہئے‘، یہ کوئی فرض نہیں ہے کہ چھوڑنے پر گناہ ملے گا“تو اس کا کیا حکم ہے؟ (۲) سنت پر اگر کوئی عمل نہیں کرتاہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 41869

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1510-1510/M=11/1433 اگر وہ شخص سنت کو ہلکا سمجھ کر ایسا کہتا ہے تو یہ خطرناک ہے، ایسا کہنے سے ڈرنا اور بچنا چاہیے، سنت کا درجہ فرض کے برابر تو نہیں ہے لیکن جو سنتیں موٴکدہ ہیں، عملی اعتبار سے وہ واجب کے درجہ میں ہیں،ارو بلاعذر ان کو چھوڑدینا یقینا گناہ ہے اور ترک سنت پر اصرار کرنا اس گناہ کی قباحت کو مزید بڑھادیتا ہے اور تارک سنت عقاب کا مستحق قرار پاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت کو بھی لازم پکڑنے کا حکم فرمایا ہے، حدیث میں ہے: علیکم بسنّتي إلخ دوسری حدیث میں ہے: من رغب عن سنتي فلیس مني․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند