• معاشرت >> لباس و وضع قطع

    سوال نمبر: 33149

    عنوان: میں نے کسی سے سنا ہے کہ کرسی پر یا چارپائی پر جب بیٹھے ہو تو گھٹنے پر گھٹنہ رکھ کر نہیں بیٹھنا چاہئے، کیا واقعی ایسا کرنا منع ہے؟

    سوال: میں نے کسی سے سنا ہے کہ کرسی پر یا چارپائی پر جب بیٹھے ہو تو گھٹنے پر گھٹنہ رکھ کر نہیں بیٹھنا چاہئے، کیا واقعی ایسا کرنا منع ہے؟

    جواب نمبر: 33149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1332=842-8/1432 گھٹنے پر گھٹنہ رکھنے سے جب کہ آدمی تہبند پہنے ہو ستر کھل جانے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیے منع ہے، ورنہ لوگوں کے سامنے ایسا کرنا خلاف ادب ہے، جب کہ آدمی پائجامہ پہنے ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند