• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 7746

    عنوان:

    میں اٹھائیس سال کا ہوں ذیابیطس کا مریض ہوں۔ ڈاکٹر کے مشورہ کی وجہ سے میں روزہ نہیں رکھ سکتا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ شریعت میں اس طرح کی صورت حال میں کیا شرائط ہیں؟

    سوال:

    میں اٹھائیس سال کا ہوں ذیابیطس کا مریض ہوں۔ ڈاکٹر کے مشورہ کی وجہ سے میں روزہ نہیں رکھ سکتا ہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ شریعت میں اس طرح کی صورت حال میں کیا شرائط ہیں؟

    جواب نمبر: 7746

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 996=996/ م

    روزہ رکھتے ہوئے مذکورہ مرض (ذیابیطس) پر اگر کنٹرول پاسکتے ہیں تو روزہ ترک نہ کریں اور اگر اندیشہ قوی ہو کہ روزہ کی وجہ سے مرض بڑھ جائے گا، اور مسلمان دین دار حاذق ڈاکٹر، نہ رکھنے کا مشورہ دیں تو چھوڑ سکتے ہیں، اور تندرست ہونے کے بعد قضاء واجب ہے۔

    قضاء رکھنے کی بھی قوت حاصل ہونے کی امید نہ ہو تو فدیہ ادا کرنا یا فدیہ ادا کیے جانے کی وصیت کرنا واجب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند