• عبادات >> صوم (روزہ )

    سوال نمبر: 41740

    عنوان: روزہ كی حالت میں مشت زنی

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی بندہ رمضان میں روزہ کی حالت میں مشت زنی کر لے جب کہ اسے معلوم ہو کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور اس کے بعد جب اس نے غسل کیا تو ناک کی نرم ہڈی تک اور غرارہ بھی کر لیا کیوں کہ اس کے ذہن میں تھا کہ اگر روزہ نہ ہو تو ایسا کرنا فرض ہے غسل کے لئے، اب اس آدمی کے لئے کیا حکم ہے؟ جب کہ س سے اپنی اس خبیث حرکت پر توبہ بھی کی ہو ؟ لیکن باقی سارا دن اس نے کچھ نہیں کھایا ، پیا۔

    جواب نمبر: 41740

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1519-970/L=11/1433 توبہ کے بعد بس اس روزہ کی قضا کرلینا کافی ہے، ایسی صورت میں کفارہ کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند