• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 6196

    عنوان:

    میرے ایک دوست نے کہا ہے کہ قرآن کی تقریباً سو آیات منسوخ ہو چکی ہیں اور اس نے کچھ علماء کا بھی بتایا کہ کچھ کہتے ہیں کہ ستر یا چھہتر منسوخ ہوئی ہیں۔ اس بارے میں میری رہنمائی فرماویں کہ کیا ایسا ہے؟ کیوں کہ مسلم ہونے کے ناطے قرآن کی کسی آیت کے بارے میں ہم ایسا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6196

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1020=1210/ ھ

    آپ کی سوچ غلط ہے چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تبارک و تعالی نے فرمایا: ما ننسخ من آیة أو ننسہا نات بخیر منہا أو مثلہا (البقرة 106) مطلب یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کسی آیت کے حکم کو منسوخ کردیتے ہیں اس سے یا فراموش کرادیتے ہیں تو اس سے بہتر یا اس کے مثل حکم لاتے ہیں۔

    نسخ کے سلسلہ میں آپ مفتی تقی عثمانی مدظلہ کی کتاب علوم القرآن کا مطالعہ کرلیں پھر جو اشکال ہو اسے صاف طور پر لکھ کر سوال کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند