• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 160513

    عنوان: كیا بے وضو تلاوت كی جاسكتی ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی انسان (مسلمان( کا استنجاء ہو مگر وضو نہ ہوتو وہ قرآن پاک کی تلاوت کرسکتا ہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 160513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:849-684/B=8/1439

    اگر زبانی قرآن چھوئے بغیر تلاوت کرتا ہے تو بلاوضو تلاوت کرسکتا ہے، لیکن بلاوضو قرآن کو چھونا جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند