عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 58000
جواب نمبر: 5800001-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 491-473/L=5/1436-U
مذکورہ بالا لوگوں میں سے صرف عالم اور مفتی بشرائط تفسیر کرسکتے ہیں؛ البتہ اگر ان کے علاوہ ناظرہ خواں، حافظ قاری وغیرہ میں سے کوئی معتبر اردو تفسیر جیسے معارف القرآن، بیان القرآن، ترجمہ شیخ الہند وغیرہ کسی عالم سے پڑھ کر اور سمجھ کر لوگوں کے سامنے پڑھ دے تو اس حد تک اجازت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جناب
مفتی صاحب آپ سے [قرآن پاک] کے اردو تراجم کے بارے میں رہنمائی چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں
کہ [اہل حق] کے اور جو [مستند] تراجم ہیں وہ سب کے سب ایک ایک آیت کے نیچے ترتیب
وار درج کردیے جائیں۔اس کے لیے ہمیں [اہل حق او رمستند و مکمل]تراجم کی فہرست چاہیے
جو ہند و پاک میں دستیاب ہیں۔ یوں قرآن پاک کے صحیح تراجم کو ایک جگہ جمع او
رمحفوظ کرنے کا ارادہ ہے۔ آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔
ایک آیتِ سجدہ بار بار دہرائے تو كتنے سجدے واجب ہوں گے؟
3233 مناظراگرسورہ توبہ رک کے پڑھی جائے یعنی رکوع رکوع کرکے تو کیا کبھی بھی بسم اللہ نہیں پڑھتے، ہر بار بسم اللہ کے بغیر شروع کریں گے یا یہ بات صرف شروع کے لیے ہے کہ آغاز میں بسم اللہ نہ پڑھی جائے؟ (۲) نماز میں جب التحیات پڑھتے ہیں تو کلمے کے وقت انگلی اٹھائی جاتی ہے ہم نے سنا ہے کہ انگوٹھے اور بیچ کی انگلی گول کرکے شہادت کی انگلی اٹھائی جاتی ہے او رپھر ان انگلیوں کا چھلا یوں ہی رہنے دیا جاتا ہے یعنی انگلیاں نہیں کھولی جاتی ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے، کیوں کہ میرے ہی خاندان کے دوسرے لوگ چھلا نہیں بناتے جب کہ ہمبناتے ہیں۔ (۳)خواتین کے سجدے میں جانے کی کیا پوزیشن ہے؟ ہم نے جو پڑھا ہے اس کے مطابق دائیں طرف پیر نکالے جاتے ہیں یعنی جسم سکوڑ کے بیٹھا جاتا ہے۔ جب کہ میری بہن عمرہ میں گئی تو جب نماز پڑھ رہی تھی تو عرب عورتوں نے آکر اسے ٹوکنا شروع کردیا کہ آپ غلط ہیں آپ جانوروں کی طرح پڑ ھ رہی ہیں آدمیوں کی طرح سجدہ کریں۔ کیا یہ صحیح ہے؟ (۴) دعا مانگنے کا طریقہ کیا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ درود شریف اول و آخر پڑھتے ہیں ورنہ دعا عرش کے باہر ہی رک جاتی ہے۔ جب کہ میرے خاندان کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے الحمد شریف پڑھیں یعنی اللہ کی ثنا، پھر درود شریف پڑھ کر دعا مانگیں تو اول و آخر تو درود شریف نہ ہوا۔
3458 مناظرایصالِ ثواب کے لیے قرآن پڑھواکر شیرینی تقسیم کرنا
9160 مناظردوران تلاوت کسی كے لیے اٹھنا
3401 مناظرمیرے ایک اہل حدیث دوست ایک بات کو بہت بیان کرتے ہیں کہ لوگ مسجدوں میں بیان کرتے ہیں، فضائل اعمال پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ کتنا اچھا ہو کہ سب ہر نماز کے بعد قرآن کی ایک دو آیتوں کا ترجمہ جو ترتیب سے ہو یعنی ایسا نہ ہو کہ آج کسی مضمون پر پڑھا کل کسی اور سورہ کی کوئی اور آیت کسی اور مضمون پر پڑھ لی بلکہ پہلی آیت سے آخری قرآن تک ترتیب سے پڑھیں تو کتنا اچھا ہو۔ وہ کہتے ہیں کہ قرآن اصل میں ہدایت ہے تو سب سے زیادہ اس کو پڑھنا چاہیے۔ حدیث بہت ضروری ہے لیکن قرآن کے بعد ہے۔ قرآن پڑھ کر حدیث پر بات کرنی چاہیے۔ کیوں کہ حدیث تو ضعیف بھی ہیں لیکن قرآن تو ضعیف نہیں ہے ، یہ مطالبہ کیسا ہے؟ اگر ہے تو کیوں نہیں ؟
2595 مناظر