• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 14112

    عنوان:

    اسکول میں غیر مسلم ٹیچر بغیر وضو کے قرآن پکڑتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ (۲)کیا آپ مجھ کو برطانیہ کے کچھ اچھے شیخ کے نام دے سکتے ہیں جن سے میں بیعت ہوجاؤں؟

    سوال:

    اسکول میں غیر مسلم ٹیچر بغیر وضو کے قرآن پکڑتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟ (۲)کیا آپ مجھ کو برطانیہ کے کچھ اچھے شیخ کے نام دے سکتے ہیں جن سے میں بیعت ہوجاؤں؟

    جواب نمبر: 14112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1441=1136/ھ

     

    (۱) ان کے حق میں جائز ناجائز کا سوال بے فائدہ ہے، البتہ کبھی کبھار قرآن کریم کے ادب واحترام اور صفائی ستھرائی کے ساتھ ہاتھ میں لینے کی طرف حکمت کے ساتھ توجہ دلادیا کریں، غالباً ٹیچر ہونے کی وجہ سے ان کو پکڑنے اور چھونے یا مطالعہ کرنے وغیرہ کی طرف احتیاج ہوتی ہوگی، الغرض نرمی سے سمجھادیا کریں، سختی کا برتاوٴ اس معاملہ میں ان سے نہ کریں۔

    (۲) حضرت مولانا محمد یوسف متالا صاحب مدظلہ دارالعلوم العربیةالاسلامیہ ہولکمبری انگلینڈ (ب) حضرت مولانا محمد ہاشم حسن پٹیل صاحب زادہ مجدہ ہولکمبری انگلینڈ برطانیہ ان دونوں حضرات میں سے کسی سے بیعت ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند