• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 604153

    عنوان:

    قرآن كریم كو لگیج میں لے جانا

    سوال:

    مجھے فلائٹ سے سفر کرنا ہے ۔فلائٹ میں دو طریقے سے سامان لے جا سکتے ہیں۔ایک میرے ساتھ کم وزن کا، اور دوسرا جو جہاز کے ساتھ ہی آتا ہے مگر ساتھ میں نہیں۔ کیا میں قرآن کو اس بیگ میں رکھ سکتا ہوں جو میرے ساتھ نہیں ہے ؟ قرآن کی بے ادبی تو نہیں ہوگی؟ ساتھ والے بیگ میں رکھنا ممکن نہیں ہے ۔

    جواب نمبر: 604153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 866-609/B=09/1442

     آپ قرآن پاک کو اٹیچی میں حفاظت کے ساتھ بند کردیں تو لَگیج میں لے جانے کی بھی گنجائش ہے۔ اگر ساتھ والے بیگ میں لے جائیں تو زیادہ بہتر ہے یا تو ساتھ والا بیگ اپنے پاس میں رکھیں یا اوپر الماری میں رکھ دیں، لَگیج میں ڈالنے کے مقابلہ میں زیادہ ادب و احترام ساتھ میں لے جانے کی صورت میں ہے۔ آپ کی یہ بات کہ ”ساتھ والے بیگ میں رکھنا ممکن نہیں“ ہماری سمجھ میں نہیں آئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند