• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 5162

    عنوان:

    جیسا کہ آپ واقف ہیں کہ ان دنوں انٹر نیٹ پر فلیش قرآن موجود ہیں۔ کیا بغیر وضو کے کمپیوٹر کی اسکرین پر فلیش قرآن پڑھنا جائز ہے، صرف اس وقت جب میں اپنے کام کی میز پر ہوتا ہوں اور مجھے کچھ خالی وقت مل جاتا ہے؟ اگر میں گھر پر ہوتا ہوں یا مسجد میں ہوتاہوں اس کے بعد میں ضرور وضو کرتا ہوں، یہاں تک کہ اگر میں اپنے موبائل فون پر ہی قرآن پڑھتا ہوں۔ یہ سوال اس صورت کے بارے میں ہیجب میں وقت کی کمی کی وجہ سے وضو کرنے سے قاصر ہوتا ہوں، ورنہ بصورت دیگرمیں وہ وقت ای میل وغیرہ پڑھنے میں ضائع کروں گا۔ دوسرے یہ کہ کیا کمپیوٹر، موبائل فون، پی ڈی اے اسکرین وغیرہ کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہوگا جس میں قرآنی آیات لکھی ہوئی ہوتی ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1176=855/ ھ

    جب موبائل یا کمپیوٹر کی اسکرین اور پردہ پر قرآنی آیات ظاہر ہورہی ہوں تو اُس وقت اس پردہ کو یا موبائل و کمپیوٹر کو بغیر وضو چھونا جائز نہیں، اگر وضو کرنے کا اُس وقت موقعہ نہ ہو تو کپڑے سے پکڑ کر (رومال وغیرہ) پڑھ لینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند