• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 148433

    عنوان: قرآن پاک کی سورہ توبہ کی آیت نمبر 60 کا ترجمہ وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

    سوال: قرآن پاک کی سورہ توبہ کی آیت نمبر 60 کا ترجمہ وضاحت کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 148433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 555-510/M=5/1438

    ”(فرض) صدقات تو صرف حق ہے غریبوں کا اور محتاجوں کا اور جو کارکن ان صدقات (کی تحصیل وصول کرنے) پر متعین ہیں اور جن کی دلجوئی کرنا (منظور) ہے اور غلاموں کی گردن چھڑانے میں (صرف کیا جائے) اور قرض داروں کے قرضہ (ادا کرنے) میں اور جہاد (والوں کے سامان) میں اور مسافروں کی (امداد) میں۔ یہ حکم اللہ کی طرف سے مقرر ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے بڑی حکمت والے ہیں“۔ (خلاصہٴ تفسیر معارف القرآن: ۴/ ۳۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند