• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160987

    عنوان: امام كے سامنے كعبہ اور گنبد خضرا كا فوٹو لٹكانا؟

    سوال: ہماری مسجد کے ممبر کی دیوار پر جہاں امام نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں کعبہ اور گنبد خضرای کا ایک بڑا فوٹو لٹکا ہوا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا اس کا وہاں رکھناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 160987

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 989-788/B=8/1439

    ان دونوں چیزوں کا فوٹو خوب اوپر لٹکادینا چاہئے کہ کسی نمازی کی نگاہ نماز کی حالت میں اس کی طرف نہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند