• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 148947

    عنوان: قضا نماز مسجد الحرام ( مکہ،مدینہ ) میں ادا کرنا

    سوال: اگر کسی سے کافی وقت کی نمازیں قضا ہو گئی ہوں اور اس کو مسجد الحرام ( مکہ مکرّمہ ، مدینہ منورہ ) میں اس نمازوں کو ادا کرنے کا موقع مل جائے تو تب بھی اتنی ہی نمازیں ادا کرے جتنی قضا ہوئی ہوں یا وہاں کچھ رعایت ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 148947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 424-35/D=5/1438

    قضا تو اتنی ہی نمازیں کرنی پڑیں گی جو کہ واجب الادا ہیں البتہ مکان کی فضیلت سے ثواب میں اضافہ کی امید ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند